حسن ابدال میں 44 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق ٹیکسلا سے ہے اور شناخت کفیل الرحمان کے نام سے ہوئی ۔
اٹک: ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں ریلوے سٹیشن کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی عمر 44 سال تھی، شناخت کفیل الرحمان کے نام سے ہوئی اور ٹیکسلا کا رہائشی تھا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا ۔