Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026
    امن

    پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کا عکاس نہیں: دفتر خارجہ

    مئی 2, 2026
    امن

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتہ، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
    خاص خبریں جولائی 23, 2025

    بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتہ، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل

    جولائی 23, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Babusar: 15 people swept away in flash floods still missing, tourists urged to postpone trip to Gilgit
    لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، علاقے میں سکول، ہوٹل، پولیس چوکی اور درجنوں مکانات مکمل تباہ، ترجمان
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور بابوسر کے مقام پر پانی میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ حکومت نے سیاحوں کو فوری طور پر علاقے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیں مقامی ہوٹل مالکان و حکومت کی جانب سے مفت رہائش فراہم کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ناران اور کاغان کے تمام راستے فی الحال بند ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہوچکی ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔ شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے اور بشام تک مکمل بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

    فیض اللہ فراق نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر آنے تک گلگت بلتستان کا سفر ہرگز نہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ جی بی آج متاثرہ علاقوں خصوصاً بابوسر کا دورہ کریں گے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ۔

    دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے اور موجودہ موسم کے پیش نظر مزید نقصانات کا خدشہ موجود ہے ۔

    اُدھر دیامر میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جہاں سیلابی ریلے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

    قبل ازیں بابوسر ٹاپ پر کئی سیاح پانی میں بہہ چکے ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ سیلاب سے علاقے میں ایک گرلز اسکول، 2ہوٹل، پولیس چوکی، پولیس شیلٹر اور شاہراہ بابوسر کے ساتھ واقع 50 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ 8 کلومیٹر طویل سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے، سڑک 15 مقامات سے بلاک ہے اور 4 اہم رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند
    Next Article حسن ابدال میں 44 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    مئی 2, 2026

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، مٹی کے تیل کے نرخ میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

    اپریل 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026
    امن

    پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کا عکاس نہیں: دفتر خارجہ

    مئی 2, 2026
    امن

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026
    امن

    افغان جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قبائلی عمائدین کا مشترکہ اعلامیہ

    مئی 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 2, 2026

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    فیچرڈ

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں…

    امن

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026
    امن

    پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کا عکاس نہیں: دفتر خارجہ

    مئی 2, 2026
    امن

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.