ہری پور: خانپور ڈیم میں ڈبل ڈیکر کشتی الٹنے سے چھ افراد ڈوب گئے، پانچ افراد کو ریسکیو کر دیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے پانچ افراد کو خانپور ڈیم سے نکال لیاجبکہ ایک شخص کی تلاش رات گئے تک جاری رہی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پشاور سے خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آنے والی فیملی کی کشتی کو شدید طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا ۔
شدید طوفان کے باعث ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈیم میں ڈوب گئے تاہم 5 افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش رات گئے تک جاری رہی ۔