گوادر: گوادر فری زون میں پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کے مشترکہ منصوبے شہزاد اینڈ شاؤ فارم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
تقریب سے سیکرٹری وزارت بحری امور کیپٹن (ر) محمد خرم آغا، مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان نسیم الرحمٰن ملاخیل اور چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ منصوبہ زرعی و غذائی شعبے کی ترقی، مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ مقامی افراد کو روزگار اور فنی تربیت کی فراہمی کو ترجیح دی جائے۔


