سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تشکیل دی گئی دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جو دیامر بھاشا ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ سب کمیٹی کی درخواست پربلایا گیا تھا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)، جو ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں ارکان کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کی انتظامیہ گھریلو اور مسنگ چولہا کیسز حل کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دے گی۔ چیئرمین نے کہا کہ واپڈا متاثرین کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ متاثرین کے قانونی اور جائز کیسز کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ اجلاس میں کمشنر دیامر استور ڈویژن نے زمین کے حصول اور پراجیکٹ متاثرین کیلئے گھرانوں اور مسنگ چولہا کیسز پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالہ کیلئے قائم کمیٹی اور مسنگ چولہا کمیٹی کیلئے بنائے گئے اصول و ضوابط پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبر فنانس واپڈا، چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈیم، جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم، ڈپٹی کمشنر مہمند اور ڈائریکٹر (لیگل) واپڈا نے عملدرآمد کمیٹی کے دسمبر 2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر اب تک کی پیش رفت بارے اجلاس کو آگاہ کیا