Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کئے بغیر ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026
    خاص خبریں

    ایشین کرکٹ کونسل انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی

    اگست 23, 2026
    بین الاقوامی

    خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں مزید تیز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاق سے 7 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
    خاص خبریں جولائی 26, 2025

    سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاق سے 7 ارب روپے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Floods caused a loss of Rs 20 billion, Gilgit-Baltistan Chief Minister demands Rs 7 billion from the federation
    گلگت بلتستان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا ہے،حاجی گلبر خان کی نیوز کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے 20 ارب روپے کا نقصان ہوا، ہمیں فوری طور پر 7 ارب روپے درکار ہیں، گلگت بلتستان میں امدادی سرگریوں کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے اور 7 ارب روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متاثرہ علاقوں کے دورے کی درخواست بھی کی ہے ۔

    گلگت (ندیم خان) پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا کہ اب تک قدرتی آفت کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اس قدرتی آفت سے گلگت بلتستان کے سات اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں جن میں 300 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے دوران  20 کلومیٹر طویل شاہراہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پانی، بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔

    حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بحالی کے عمل کے لیے فوری طور پر 7 ارب روپے فراہم کیے جائیں تاکہ متاثرین کی مدد ممکن بنائی جا سکے، صوبائی حکومت کے وسائل ناکافی ہیں اور اس پیمانے کی تباہی کا ازالہ ہمارے بس سے باہر ہے ۔

    وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کو بھی سیلاب کی سنگینی سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھا ہے اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور اس کٹھن گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ترنول میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد
    Next Article ایبٹ آباد بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کئے بغیر ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026

    ایشین کرکٹ کونسل انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی

    اگست 23, 2026

    خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں مزید تیز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کئے بغیر ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026
    خاص خبریں

    ایشین کرکٹ کونسل انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی

    اگست 23, 2026
    بین الاقوامی

    خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں مزید تیز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026
    خاص خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سال بعد پہلی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 19, 2026
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کئے بغیر ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    اگست 23, 2026
    خاص خبریں

    ایشین کرکٹ کونسل انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی

    اگست 23, 2026
    بین الاقوامی

    خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں مزید تیز،فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا اہم دورہ کریں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    اگست 23, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.