نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی 2 روپے37 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاریہ کردیا گیا ۔
اسلام آؓاد: نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی ستمبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ ٹیرف اختیار کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے, اضافی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ان صارفین پر بھی لاگو ہوگی جو انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولی نومبر 2026 کے بلوں میں کی جائے گی۔ ستمبر 2026 میں استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس کے حساب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بلوں میں الگ ظاہر کی جائے گی ۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صنعتی اور زرعی صارفین کے بجلی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی، زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے اضافی کھپت پر بجلی یونٹ نرخ صرف 22 روپے 98 پیسے مقرر کئے ہیں ۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کےاضافےکا اطلاق نومبرکے بلوں میں ہوگا،مزید برآں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا ۔


