وفاقی حکومت نے یونیسکو کی تعاون سے گلگت بلتستان میں 40سکولوں کو جدید ترین سمارٹ سکولز میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سکولوں کے فرنیچر کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات سے لیس کیا جائے گا اور عملے کو جامع تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وسائل کا موثر استعمال کر سکے۔
اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کر کے گلگت بلتستان کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی اقدام گلگت بلتستان میں تعلیم کو جدید بنانے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو کامیابی کے لیے ضروری مہارتیں اور تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔