شاہراہِ نیلم کے تجارتی و سیاحتی مقامات بے ہنگم لاری اڈوں میں تبدیل ہو گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاروں اور ٹریفک جام رہنے کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں، شہریوں نے اعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جورا،باڑیاں،کنڈلشاہی،آٹھمقام، کیرن،نگدر،لوات،دواریاں، شاردا،کیل، سرگن کے بازار کے دونوں اطراف میں کھڑی گاڑیاں شہریوں ،مسافروں،طلباء اور سیاحوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اورکمشنر مظفرآباد سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔