دبئی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بناکر آوٹ ہوئی، شبمین گِل کی ایک اور سنچری کی بدولت بھارت نے 229 رنز کا ہدف 46.3 اوورز میں چار وکٹ پر حاصل کرلیا ۔
بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،بنگلادیش کے ابتدائی 10 اوورز میں 35 رنز کے نقصان پر 5 وکٹیں گر گئی تھیں، تاہم توحید ردوئے اور ذاکر علی نے 154 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کی ، ذاکر 68 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید ردوئے 100رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشید حسین 18، تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ مشفیق الرحمیم اور تنظیم حسن ثاقب بھی بغیر کھاتے کھولے آوٹ ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 ، ہرشت رانا نے 3 اور ایکسر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، بھارت نے مقررہ ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 47 اوور میں حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ شبمین گِل 101 بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،کپتان روہت شرما 41 رنز بناکر آوٹ ہوئے،ویرات کوہلی 22 جبکہ کے ایل راہول 41 رنز بنا نے میں کامیاب رہے ، بنگلہ دیش کی جانب سے راشد حسین 2 جبکہ تسکین احمد او مستفیض الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔