بنوں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد بنوں میں نئی صوبائی انتظامیہ نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتظامی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں.
شہریوں نے مختلف شعبوں میں بہتری کے اقدامات کی تصدیق کی ہے اور ان کو سراہا ہے۔
بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے سڑکوں اور بازاروں سے گندگی ہٹائی جا رہی ہے۔
تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے۔
شہریوں کے مطابق شہر بھر کی اہم سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری ہے۔
ہسپتالوں میں علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔
شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ بھی تقریباً حل ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں طویل عرصے سے التوا کا شکار ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔
بنوں کے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی افسران ان منصوبوں اور انتظامی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کے لیے خود موجود رہتے ہیں۔


