ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے ہرادیا، بهارت کے 189 رنز ہدف کے تعاقب ميں عمان کی ٹيم نے مقرره اوورز ميں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے 12 ویں اور آخری گروپ میچ میں بھارت نے تاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 56 ،ابھیشیک شرما 38، اکشر پٹیل 26 اور تلک ورما نے 29 رنز بنائے ، عمان کی جانب سے شاہ فیصل ، جتن اور عامر کلیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
189 رنز کے ہدف کے جواب میں عمان کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا لیکن ہدف حاصل نہ کرسکی اور مقررہ اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی، عامر کلیم نے شاندار 64 اور حماد رضا نے 51 رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ہرشتا رانا اور کلدیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ 2025 میں کل سے ایشیا کپ میں سپر فور مرحلہ شروع ہوگا، گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا او ربنگلادیش نے کوالیفائی کیا ہے ۔