لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دیدی۔
لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا.
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھرکے لیے نئی درخواستیں طلب کرنےکی منظوری دی۔
بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔
سکیم کے تحت ایک لاکھ28 ہزار 718 گھر مکمل کیےجاچکے ہیں۔
بریفنگ کے مطابق ایک لاکھ71 ہزار597 افراد کو اپنی چھت، اپنا گھرکے تحت قرضےکی دوسری قسط بھی مل گئی ہے۔
اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 22.29 ارب روپے کے قرضوں کی اقساط وصول ہوگئی ہیں۔
درخواست دہندگان کو ایک ارب 21کروڑ 60 لاکھ کا قرضے مل گئے۔


