پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز میں ملوث بیرون ملک فرار افراد کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔
مشیر اطلاعات ثمر بلور نے کہا کہ سہیل آفریدی کابینہ اور ان کی ٹیم کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک فرار ہونے والوں کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
ثمر بلور کے مطابق پتنگ عرف ہادی نے 4 ارب روپے کی کرپشن کی۔
بلدیات، ہائیر ایجوکیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکموں میں بھی ریکارڈ خورد برد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا ایک قریبی فرنٹ مین بھی بیرون ملک فرار ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان درست ہے، پی ٹی آئی حکومت دہشت گردوں کے خلاف خاموش تھی۔
پی ٹی آئی افغانستان کا نظام یہاں لانا چاہتی تھی، دہشت گردی کے معاملے پر بعض مذہبی سیاسی جماعتوں کا بیانیہ بھی مختلف ہے۔
ثمر بلور نے بتایا کہ حکومت ایم ٹی آئی اور بورڈز میں تبدیلیاں لا رہی ہے۔
ہسپتالوں کے بورڈز آف گورنرز میں بیوروکریسی اور حکومتی ٹیم کے ارکان کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔


