Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا

    نومبر 23, 2026
    امن

    پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 23, 2026
    امن

    ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»امن»پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک
    امن نومبر 23, 2026

    پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 23, 2026Updated:نومبر 23, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تین دہشت گرد مار دیے گئے۔

    فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی، پشاور میں موجود تھے۔

    دہشتگرد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں نے جدید اسلحے سے لیس ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے گھات لگائی۔

    دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوانوں نے اپنے تحفظ اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔

    فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 03 دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی۔

    دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 01 پستول، 03 ہینڈ گرنیڈ، 05 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔

    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی ٹی ڈی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    اسلحہ برآمد پاک فوج پشاور متنی آپریشن خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف کارروائی سی ٹی ڈی آپریشن متنی میں دہشت گرد ہلاک
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام
    Next Article پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا

    نومبر 23, 2026

    ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام

    نومبر 23, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں پولیس کا سٹریٹ فائٹرز کے خلاف آپریشن، 2 خطرناک ملزمان ہلاک، ایک زخمی گرفتار

    نومبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا

    نومبر 23, 2026
    امن

    پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 23, 2026
    امن

    ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام

    نومبر 23, 2026
    فیچرڈ

    بچوں کے سوشل میڈیا استعمال اور آن لائن ہراسانی کے معاملے پر وفاق سے رپورٹ طلب

    نومبر 23, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    تعلیم

    اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل…

    امن

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026
    خاص خبریں

    میڈیا انڈسٹری اور تعلیم کا اشتراک، خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    نومبر 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا

    نومبر 23, 2026
    امن

    پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 23, 2026
    امن

    ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام

    نومبر 23, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.