پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ سٹی کی حدود کوہ عباس میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے بیان کے مطابق فائرنگ نجی کمپنی کے مالک کے سکیورٹی گارڈ نے کی ،فائرنگ سے کمپنی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔