گلگت کی ضلعی حدود میں نوے دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلعی حدود میں شاہراہ قراقرم سمیت تمام مرکزی شاہراہوں پر ہر قسم کے احتجاج اور اجتماعات پر پابندی عائد کر تے ہوئے 90 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈکی دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔