پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے نظربندی کا حکم جاری کیا تھا۔ آج شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار اور تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گرفتار کیا، شاہ محمود قریشی کے 15 دن کے نظر بندی آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔
زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نظر بندی آرڈرز میں شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر رہےہیں، میں بے گناہ ہوں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح ریے کہ سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے تاہم ابھی تک ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے