Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    بٹگرام میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    جون 8, 2026
    خاص خبریں

    ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    جون 8, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

    جون 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا
    فیچرڈ فروری 15, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026Updated:فروری 16, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India beat Pakistan by 61 runs in the big match of T20 World Cup
    بھارت کے 176 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر آوٹ ہو گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے  گروپ میچ میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی، 176 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت نے میچ 61 رنز سے جیت لیا ۔

    سری لنکا کے کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

    بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ، جن میں ایشان کشن نے سب سے زیادہ 77 رنز اسکور کیے،دیگر بھارتی بلے بازوں میں کپتان سوریا کمار یادیو 32، شیوام دوبے 27، تلک ورما 25 رنز بنا سکے، جبکہ ابھیشک شرما اور ہاردیک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں صرف 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 61 رنز سے میچ ہار گئی۔ پاکستان کی طرف سے عثمان خان نے 44 اور شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز بنائے ۔

    دیگر قومی بیٹرز بھارت کے خلاف ایک بار پھر ناکام رہے، صاحبزادہ فرحان صفر، صائم ایوب 6، کپتان سلمان آغا 4، بابر اعظم 5، شاداب خان 14، محمد نواز 4، فہیم اشرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابرار احمد اور عثمان طارق صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔

    بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا، جسپرٹ بمراہ، ایکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار 77 رنز بنانے پر ایشان کشن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    پاکستان کے خلاف فتح کے بعد بھارت میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا  جبکہ قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا ۔

    میچ سے قبل کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ان کے عزم اور جذبے کو سراہا اور قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔ اس موقع پر  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور میڈیا ڈائریکٹر عامر میر بھی شریک تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
    Next Article وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بٹگرام میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    جون 8, 2026

    ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    جون 8, 2026

    آزاد کشمیر کی صورتحال، برطانیہ اپنی سرزمین پر مقیم عناصر کو پروپیگنڈے سے باز رکھے، پاکستان

    جون 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    بٹگرام میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    جون 8, 2026
    خاص خبریں

    ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    جون 8, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

    جون 8, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کی صورتحال، برطانیہ اپنی سرزمین پر مقیم عناصر کو پروپیگنڈے سے باز رکھے، پاکستان

    جون 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جون 4, 2026

    نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ،کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

    خاص خبریں

    نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے شعبۂ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے وفد نے…

    تعلیم

    خیبر نیٹ ورک کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا دورہ، میڈیا کی تعلیم و تربیت کے نئے ماڈل پر بریفنگ

    جون 3, 2026
    شوبز

    معروف گلوکارہ طاہرہ سید کی وفات کی جھوٹی خبروں کی تردید، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

    جون 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    بٹگرام میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    جون 8, 2026
    خاص خبریں

    ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    جون 8, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

    جون 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.