Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: 8 روز میں 23 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک، 19 زخمی حالت میں گرفتار

    نومبر 29, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی

    نومبر 28, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور چین کا 2035 تک برآمدات 100 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ہدف، مشترکہ تحقیق پر اتفاق

    نومبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»راولپنڈی: 8 روز میں 23 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک، 19 زخمی حالت میں گرفتار
    پوٹھوہار نومبر 29, 2026

    راولپنڈی: 8 روز میں 23 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک، 19 زخمی حالت میں گرفتار

    نومبر 29, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rawalpindi: 23 alleged police encounters in 8 days; 4 suspects killed, 19 arrested in injured condition.
    کریک ڈاؤن کے دوران 22 نومبر کو چار، 23 نومبر کو دو اور 25 نومبر کو تین پولیس مقابلے رپورٹ ہوئے، جبکہ 26 نومبر کو سب سے زیادہ چھ مقابلے ہوئے، پولیس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید دو مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ان کارروائیوں کے بعد آٹھ روز کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے، جن میں اب تک چار ملزمان ہلاک جبکہ 19 کو زخمی حالت میں حراست میں لیا جا چکا ہے ۔

    پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او راولپنڈی سردار غیاث گل کی خصوصی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب اور خطرناک ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز تھانہ رتہ امرال کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کرنے والا اشتہاری ملزم علیان عرف کالو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جو قتل اور اقدامِ قتل کے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

    اسی طرح تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بھی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم جمعہ باز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلو گرام منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق جاری کریک ڈاؤن کے دوران 22 نومبر کو چار، 23 نومبر کو دو اور 25 نومبر کو تین مقابلے رپورٹ ہوئے، جبکہ 26 نومبر کو سب سے زیادہ چھ مقابلے پیش آئے جن کے دوران کلرسیداں میں افتخار اور صدر بیرونی میں اظہر نامی ملزمان مارے گئے، اسی سلسلے میں 27 نومبر کو ویسٹریج اور صادق آباد میں دو، جبکہ 28 نومبر کو رتہ امرال اور صدر بیرونی کی حدود میں مزید دو مقابلے ہوئے ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ روزہ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک مسروقہ گاڑی، آٹھ موٹر سائیکلیں، چار لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، بھاری مقدار میں اسلحہ اور 15 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہیں ۔

    پولیس ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالتوں میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی

    نومبر 28, 2026

    میرپور: فسادی جتھے کی شرپسندی ایک بار پھر بے نقاب، اہم سہولت کار گرفتار

    نومبر 28, 2026

    خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، امن و امان کی وجہ سے لگانا پڑا، وفاقی وزیر مصدق ملک

    نومبر 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: 8 روز میں 23 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک، 19 زخمی حالت میں گرفتار

    نومبر 29, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی

    نومبر 28, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور چین کا 2035 تک برآمدات 100 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ہدف، مشترکہ تحقیق پر اتفاق

    نومبر 28, 2026
    بلوچستان

    گرین پاکستان انیشی ایٹو: بلوچستان میں زرعی انقلاب، بنجر زمینیں سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہونے لگیں

    نومبر 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 25, 2026

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    انتخابات

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا…

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولہ مسترد کر دیا، پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا، وفاقی وزیر امیر مقام

    نومبر 28, 2026
    حکومت

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    نومبر 27, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی: 8 روز میں 23 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان ہلاک، 19 زخمی حالت میں گرفتار

    نومبر 29, 2026
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی

    نومبر 28, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور چین کا 2035 تک برآمدات 100 ارب ڈالر سے بڑھانے کا ہدف، مشترکہ تحقیق پر اتفاق

    نومبر 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.