Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے سختی کیساتھ نمٹنے کا اعلان

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے سختی کیساتھ نمٹنے کا اعلان
    خاص خبریں اکتوبر 2, 2026

    کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے سختی کیساتھ نمٹنے کا اعلان

    اکتوبر 2, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Announcement to deal strictly with any attempt to incite violent unrest or create situations like those of May 9, on any pretext.
    پولیس کی استعدادِ کار کو بھی بڑھانا ہوگا۔ پاکستان کےلیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، کورکمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، کسی بھی جواز پر پرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور ایسی کوشش کو فیصلہ کُن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں فورم کی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی جواز پر، پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائے گا، ایسی صورت میں فیصلہ کُن طاقت اور قانون کےساتھ بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائےگا، بھارت کے آلہ کارکے طورپردہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف طالبان قیادت ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات کو  ناگزیر قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں کو سراہا ۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، ضروری ہے عوام کیساتھ دہشتگردی کی وجوہات پر مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس نے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ کےدرمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، فورم نے معاہدےکو دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات، مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا ۔

    کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے  سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ شرکا نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز  مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھے رکھا جائے، فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کےحصول، ٹریننگ، تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہے کہ فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے سختی کیساتھ نمٹنے کا اعلان

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جھوٹ کا دعویٰ بے نقاب کردیا

    اکتوبر 1, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 1, 2026

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    خاص خبریں

    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    پنجاب

    پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے سختی کیساتھ نمٹنے کا اعلان

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پاکستان اور بھارت کا میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

    اکتوبر 1, 2026
    خاص خبریں

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

    اکتوبر 1, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.