لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے ملاقات کی اور قومی معاشی ترقی کے لئے اُن کی خدمات کوسراہا۔
آٹو موبائل ا نڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا۔
الیکٹر ک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں او رانتظامی افسران نے گرین ٹیکسی، وزیراعلیٰ بائیک سکیم کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔
ٹریکٹر ساز انڈسٹری کے نمائندگان اور مالکان نے وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے اجرا کوسراہا۔
نمائندگان ٹریکٹر ساز کمپنی نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے ٹریکٹر سازی کی صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گرین ٹریکٹر سکیم سے لوکل ٹریکٹر سازی کو فروغ ملا ۔
وزیراعلی ٰمریم نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔
انہوں نے الیکٹر ک گاڑیوں کا معائنہ کیا، الیکٹرک ایمبولینس میں دلچسپی ظاہر کی۔
وزیراعلی ٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین گاڑیوں،بائیکس اورجنریٹر کا بھی جائزہ لیا۔
آٹو شو میں کاریں، موٹر سائیکلیں، الیکٹرک اور سیمی الیکٹرک اور مقامی آٹو پارٹس نمائش کے لیے پیش کیے گیے ہیں۔
مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی”آٹو موٹیو“ صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے۔


