اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انسدادِ بدعنوانی اور مارکیٹ میں مسابقت کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین نیب اور چیئرمین سی سی پی کی موجودگی میں دونوں اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے ایڈنڈم پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کا مقصد بولی میں دھاندلی، مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور کارٹیلز کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
دونوں ادارے مشترکہ ورکشاپس، ماہرین کے تبادلے اور تربیتی ماڈیولز کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔
اسلام آباد میں معاہدے کی دستاویزات پر سیکرٹری سی سی پی مریم پرویز اور ڈی جی نیب محمد طاہر نے دستخط کیے۔


