Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پاکستان»قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
    پاکستان ستمبر 11, 2026

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کی عظیم جدوجہد اور بے مثال خدمات پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ نے ایک ملت کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی۔

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی پاکستان کی قومی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔

    قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔

    ان کی بے مثال قیادت اور سیاسی بصیرت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قائداعظمؒ کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا امتزاج موجود تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بیماری اور کمزوری کے باوجود قائداعظمؒ کی ہمت، عزم اور استقلال متزلزل نہ ہوا اور انہوں نے اپنی قوم کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اقلیتوں کے حقوق کے بڑے علمبردار تھے اور ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔

    ان کا تصورِ ریاست شہریوں کے حقوق کے تحفظ، انصاف اور مساوات پر مبنی تھا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم قائداعظمؒ کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہیں۔

    قوم کو چاہیے کہ بانیٔ پاکستان کے ان اصولوں کو اپنی قومی زندگی کا حصہ بنائے اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے متحد ہوکر کردار ادا کرے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔

    بانیٔ پاکستان کے وژن کو عملی شکل دینے اور ان کے خواب کی تعبیر کے لیے ہمیں دیانت، اتحاد، نظم و ضبط، قومی یکجہتی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔

    78ویں برسی ایمان اتحاد تنظیم بانی پاکستان پاکستان قائداعظم کا وژن قائداعظم کی برسی قائداعظم محمد علی جناح محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ یوم وفات قائداعظم
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
    Next Article زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 11, 2026

    کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 خوارج ہلاک

    ستمبر 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 11, 2026
    افغانستان

    کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 خوارج ہلاک

    ستمبر 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    خاص خبریں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعلی حکام کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

    ستمبر 9, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ

    ستمبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.