Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبا زخمی

    نومبر 10, 2026
    فیچرڈ

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026
    بھارت

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبا زخمی
    پوٹھوہار نومبر 10, 2026

    مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبا زخمی

    نومبر 10, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A bus carrying students on a school trip overturned in Murree; the driver died in the accident, and 25 students were injured.
    حادثے کی اصل وجوہات کا تعین شواہد اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا، ڈی پی او مری
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    شوالہ لنک روڈ پر سکول ٹرپ کی کوسٹر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 25 کے قریب طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق شہریوں اور سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    حادثے کا شکار بس طلبہ و طالبات کو ٹرپ کے بعد مری سے گوجرانوالہ واپس لے جا رہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اہلکار، مری پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں ۔

    زخمی طلبہ و طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں میں معاونت فراہم کی، جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جائے حادثہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور امدادی گاڑیوں کے لیے راستہ کلیئر رکھنے کے اقدامات بھی کئے ۔

    ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وجوہات کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی لیگل اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے،انہوں نے کمیٹی کو جائے حادثہ کا معائنہ کرنے، گاڑی کی تکنیکی حالت، ڈرائیور کی ممکنہ غفلت، روڈ سیفٹی اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    رضا تنویر سپرا کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین شواہد اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا، کسی قسم کی غفلت ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،شہریوں اور سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026

    کاپ 31 سربراہی اجلاس: وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

    نومبر 10, 2026

    مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ ہماری شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار

    نومبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبا زخمی

    نومبر 10, 2026
    فیچرڈ

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026
    بھارت

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) اسلام آباد نے نیکسس ہال میں منعقدہ اورینٹیشن تقریب…

    خاص خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

    نومبر 6, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبا زخمی

    نومبر 10, 2026
    فیچرڈ

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026
    بھارت

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.