اسلام آباد میں ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے ایک اور مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔
تمام ملزمان کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان چین سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ،کال سینٹر انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی تیاری میں ملوث پائی گئی، غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیر ملکی خواتین اور مرد بھرتی کیے گئے تھے ۔
ایف آئی اے نے الگ سے چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
تمام غیر ملکی وزٹ اور بزنس ویزہ پر پاکستان آئے تھے، 76 غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور گرفتار ہونے والے غیر ملکی ملزمان کا ایگزٹ پرمٹ تیار کرایا جا رہا ہے ۔


