اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیار خان سمیت 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم نے پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت پر خیبر پختونخوا پولیس کی پزیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔


