وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر مزید اضافے کا اعلان کردیا، پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے 29 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی تھی ۔


