ایران کے وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا ہے، اس موقع پر عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کیخلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا ۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے گفتگو کے دوران امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی خلاف ورزی قرار دیا ۔
اس موقرع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کیخلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا، اگر امریکی حکام اس معاہدے کی پابندی نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا تسلسل ہوگا ۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے مزید فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔


