وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کےعلاقوں پشاور، سوات، شانگلہ مردان اور بونیر میں محسوس کیے گئے،لوئر دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔


