آزاد جموں وکشمیر کی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنےکا حکم دے دیا ۔
مظفرآباد: سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن کا پرانا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنےکا حکم دیا ہے ۔
دوسری جانب آزاد جموں کشمیر میں انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا عمل مکمل ہوگیا ہے، 45 انتخابی حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیر میں واقع 33 حلقوں سے 1047 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جب کہ مہاجرین پاکستان کے 12حلقوں میں 218 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 3 جولائی تک اپنےکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جولائی جب کہ انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے ۔


