Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ایران امریکہ ایم او یو میں بیلسٹک میزائل کا کوئی ذکر نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں جون 23, 2026

    ایران امریکہ ایم او یو میں بیلسٹک میزائل کا کوئی ذکر نہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    جون 23, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    There is no mention of ballistic missiles in the Iran-US MoU, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    ایران اپنے دفاع کے لیے بیلسٹک میزائل کیوں نہیں رکھ سکتا؟ وزیراعظم شہباز شریف کا سوال
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہوئی مفاہمتی یادداشت میں بیلسٹک میزائلوں کا کوئی ذکر نہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ کچھ ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں، ایران اپنے دفاع کے لیے بیلسٹک میزائل کیوں نہیں رکھ سکتا؟

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاک ایران تعلقات، خطے میں امن اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز فارسی میں اظہارِ خیال اور ایک شعر سے کیا، جس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وفد نے مسکراتے ہوئے تالیاں بجا کر بھرپور پذیرائی کی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ "دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ہاتھ تھامے”، اور ایران کے ساتھ پاکستان کی گہری دوستی کا اعادہ کیا ۔

    وزیراعظم نے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کو باعثِ مسرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں اور بطور ڈاکٹر انسانیت کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے اور امن معاہدے کے لیے مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل کے معاملے پر دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے یہ نہیں ہوسکتا کہ کچھ ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل ہوں اور ایران کے پاس نہ ہوں، ایران اپنے دفاع کے لیے بیلسٹک میزائل کیوں نہیں رکھ سکتا؟ یہ ایسی منافقت ہے جسے آپ ہضم نہیں کرسکتے، اس لیے میں واضح کردوں کہ ایم او یو پر بطور ثالث میرے دستخط موجود ہیں اس میں میزائل کو کوئی ذکر نہیں اور اس بارے میں کوئی ابہام بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی دوراندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے پر خوشی ہے، تاہم جنگ کے دوران ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس بھی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہزاروں سالہ تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایران کی کامیابی کو اپنی کامیابی اور اس کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں، جبکہ شرپسند عناصر امن معاہدے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کی دوستی کو ہمیشہ زندہ رہنے کی دعا بھی دی ۔

    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز مفکرِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے شعر سے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایران کا ہمسایہ نہیں بلکہ بھائی اور قریبی دوست بھی ہے، جبکہ دونوں ممالک "یک جان، دو قالب” ہیں ۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مستقبل پر مبنی ہیں، حالیہ واقعات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دی ہے جبکہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا اور امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اس کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں ۔

    ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے، انہوں نے صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور دورۂ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹر کرنے کا حکم دیدیا
    Next Article ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مستحکم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    خاص خبریں

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں اہم پیشرفت، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعلی حکام کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

    ستمبر 9, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ

    ستمبر 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    جی بی اے 16 دیامر 2: الیکشن ٹربیونل نے امام مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    ستمبر 12, 2026
    ترقی

    زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جائیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف

    ستمبر 11, 2026
    پاکستان

    قائداعظمؒ کی جدوجہد آزادی قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    ستمبر 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.