افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے کوہِ دامن میں انگور کے متعدد کاشتکاروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کاشتکار اپنی فصل کی گرتی ہوئی قیمتوں، کولڈ اسٹوریج کی عدم دستیابی اور عالمی منڈیوں تک محدود رسائی پر پریشان ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ملکی منڈیوں میں قیمتوں میں شدید گراوٹ کی وجہ سے وہ پھل انتہائی کم قیمتوں پر بیچنے پر مجبور ہیں۔
کاشتکاروں کے مطابق ان کی لاگت اور پیداواری اخراجات بھی پورے نہیں ہو پا رہے۔
افغان میڈیا کے مطابق معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ معیاری کولڈ سٹوریج کی شدید قلت اور عالمی منڈیوں تک رسائی نہ ہونے کے باعث پیداوار فروخت کرنے کے مواقع انتہائی محدود ہو چکے ہیں.
اس وجہ سے کوہِ دامن اور افغانستان کے دیگر حصوں میں کاشکاروں کی آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
کاشتکار مارکیٹ میں انگور کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے وہ اپنی فصل تاجروں کو انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔


