پاکستان پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، سپیکر عمران ندیم کی زیرصدارت ہونے والےگلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں امجد حسین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے لیے کسی اور امیدوار نےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی ۔
امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔
امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں،وہ 2010 سے2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے، امجد حسین نے 2020 کے انتخابات میں دو حلقوں سےکامیابی حاصل کی ۔


