ریسکیو حکام نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے علاقے بٹگراں کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں گرگئی۔،ٹریفک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔
مظفرآباد: ریسکیو حکام کے مطابق جیپ کنڈل شاہی سے بٹگران جانے والی جیپ گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جیپ کنڈل شاہی سے بٹگراں جاگراں ویلی جا رہی تھی ۔


