پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے بعد فوری مالی وسائل کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے گا ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات سے سالانہ اوسطاً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان ہوا، سیلاب سے ملکی معیشت کو 15.2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، سیلاب نے 91 لاکھ افراد کو غربت میں دھکیل دیا۔
پروگرام کے تحت سیلاب اور زلزلوں کے بعد پاکستان کو فوری مالی مدد مل سکے گی، آفات سے پہلے تیاری انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ میں مددگار ہے ۔


