گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے امیدواروں کے چناو پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے اجلاس کے لئے آمد پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا ۔
23 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بورڈ کے سربراہ محمد نواز شریف کی صدارت میں ہوا، پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے موزوں امیدواروں کے چناو پر غور کیا گیا ۔
پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، گلگت بلتستان کے پارٹی صدر حافظ حفیظ الرحمن بھی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی ۔
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کے علاوہ گلگت بلتستان کے مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل بھی بورڈ کے ارکان کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ۔


