ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سسٹم کے زیر اثر پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران بلوچستان اور خبیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش متوقع ہے ۔


