Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    اسلام آباد مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب سے پولیس طلب

    اپریل 16, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر؛ حساس تنصیبات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے والا را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

    اپریل 16, 2026
    امریکا

    امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا

    اپریل 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»گلگت بلتستان میں تین روزہ کرفیو نافذ، پرتشدد مظاہروں میں 14 افراد جاں بحق
    خاص خبریں مارچ 2, 2026

    گلگت بلتستان میں تین روزہ کرفیو نافذ، پرتشدد مظاہروں میں 14 افراد جاں بحق

    مارچ 2, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت بلتستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ضلع گلگت اور اسکردو میں تین روزہ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرفیو 2، 3 اور 4 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

    حکام کے مطابق حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد حالات شدید کشیدہ ہو گئے تھے، جس کے باعث انسانی جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ گلگت، اسکردو اور شگر میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی 14 روز کیلئے تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار سمیت مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ گلگت میں 7 افراد جان سے گئے اور 27 زخمی ہوئے، جبکہ اسکردو میں بھی 7 افراد جاں بحق اور 46 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    مشتعل مظاہرین کی جانب سے سرکاری و نجی املاک کو آگ لگانے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ سکردو میں اقوام متحدہ کے دفتر، گرین گیسٹ ہاؤس، آئی ٹی پارک اور آرمی پبلک اسکول کو نذر آتش کر دیا گیا۔ گلگت میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر اور UNDP GLOF-2 آفس بھی جل گئے۔ علاوہ ازیں سکردو میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زونل ہیڈ آفس اور 29 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

    کشیدہ حالات کے باعث گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے کرفیو کے دوران نرمی کے اوقات بھی جاری کیے ہیں:

    2 مارچ:
    رات 12 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کرفیو
    دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک نرمی
    شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کرفیو

    3 مارچ:
    رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک نرمی
    صبح 5 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو
    شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک نرمی
    رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو

    4 مارچ:
    صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک نرمی
    صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کرفیو
    شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک نرمی
    رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک کرفیو

    گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، ایران احتجاج کے امکانات کے پیش نظر اقدامات
    Next Article مری میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے عالمی معیار کی سیف ٹورازم ایپ لانچ کر دی گئی ہے۔
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    اسلام آباد مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب سے پولیس طلب

    اپریل 16, 2026

    آزاد کشمیر؛ حساس تنصیبات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے والا را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

    اپریل 16, 2026

    امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا

    اپریل 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    اسلام آباد

    اسلام آباد مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب سے پولیس طلب

    اپریل 16, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر؛ حساس تنصیبات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے والا را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

    اپریل 16, 2026
    امریکا

    امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا

    اپریل 16, 2026
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    اپریل 16, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    اسلام آباد

    سکیورٹی پلان، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    اپریل 11, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    اسلام آباد مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب سے پولیس طلب

    اپریل 16, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر؛ حساس تنصیبات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے والا را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار

    اپریل 16, 2026
    امریکا

    امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا

    اپریل 16, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.