مانسہرہ میں جھیل سیف الملوک روڈ کو تین دن کی بندش کے بعد بحال کردیا گیا، برفباری کے باعث جھیل روڈ اور بابو سر ٹاپ بند ہوگئے تھے ۔
مانسہرہ:برفباری کے باعث جھیل سیف الملوک روڈ اور بابوسر ٹاپ بند ہو گئے تھے جس کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے برف ہٹا کر روڈ بحال کردیا، اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سیاح برف سے ڈھکی جھیل کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔
بابو سر ٹاپ روڈ کو بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے برف ہٹا کر بحال کردیا ، مانسہرہ کی انتظامیہ کے مطابق سیاح دن 11سے 3بجے تک سفر کرسکتے ہیں ۔


