گلگت بلتستان میں واپڈا کے خلاف شاہراہ قراقرم پر عوامی احتجاج،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی ۔
گلگت: واپڈا کے خلاف شاہراہ قراقرم پر عوامی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ جس کے باعث سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، جس کے باعث آج شاہراہ کھلنے کا امکان نہیں ہے ۔
انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لیے احتجاج کے دوران شاہراہ قراقرم پر سفر سے گریز کریں جبکہ براستہ بابوسر گلگت سے راولپنڈی کا سفر کیا جاسکتا ہے ۔