حسن ابدال کے نواحی علاقے بھوئی گاڑ میں جہاں چند روز قبل دو گروپوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئی ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہو گئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود بھوئی گاڑ میں سابقہ رنجش کی وجہ سے دو گروپوں میں تلخ کلامی خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا ،اس دوران فائرنگ کا واقعہ بھی سامنے آئی ۔
ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر اندھا دھند فائرنگ جس سے چن زیب جاں بحق جبکہ عمر نوید اور زائد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔
لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہیں کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔