عراقی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے ساتھ مل کر 27 سال بعد پہلی مردم شماری نومبر میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 20 اور 21 نومبر کو ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔
واضح رہے کہ عراق میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانا ہوتا ہے، تاہم ملکی خراب صورت حال کے باعث گزشتہ 27 سال سے مردم شماری نہیں ہو رہی تھی۔
آخری مردم شماری 1997 میں ہوئی لیکن وہ 18 میں سے 15 صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی۔
عراق میں اب امن و امان کی فضا بہتر ہونے کے باعث 27 سال بعد مردم شماری 20 اور 21 نومبر کو کرائی جائے گی۔