بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’اسنی‘ کا کراچی سے فاصلہ 200 کلومیٹر ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نےچھٹا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 9 گھنٹوں کے دوران طوفان کا رخ مزید مغرب کی طرف بڑھا اور اب یہ کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 200 کلومیٹر دوری پہ ہے۔
جاری الرٹ کے مطابق طوفان کے سبب70 کلومیٹر فی گھنٹہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، مزید کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کل رات تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
الرٹ میں مزید بتایا گیا کہ سمندری حالات 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ خراب رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کا کراچی میں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کی کڑی نگرانی کر رہا ہے ۔