اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا، پولیس نےالزام عائد کیا کہ شیر افضل مروت نے افسران پر حملہ کیا۔ جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیاـ
اسلام آباد پولیس کے مطابق شیرافضل مروت نے افسران پر حملہ کیااوران کو زخمی کرکے پولیس افسر کی وردی بھی پھاڑدی،جبکہ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان پر اسلحہ سمیت حملہ کیاجس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر تھانہ گولڑہ منتقل کردیا جبکہ اس بات کی تصدیق شیر افضل مروت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی۔بعد ازاں پولیس نے شیر افضل مروت کو رہا کردیا،یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھاـ