نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف گوادر کے بعد آج پشاور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آج پشاور جائیں گے۔جہاں انہیں حالیہ بارشوں کے حوالے سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اس دوران وزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ اہم ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیراعظم کو صوبے میںامن امان اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورے دوران حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائرہ لیںگے