حویلیاں میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کیا اور مختلف مقامات سے اسلحہ برآمد کر کے 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او حویلیاں نے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ حویلیاں کی حدود میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے 7 عدد پستول، 4 عدد بندوق، 4 عدد رپیٹرز اور 110 کارتوس مختلف بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے جبکہ کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 5 افراد کے خلاف رینٹل بلڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔