قائد آباد پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف نفرت پھیلانے، نوجوانوں اور خواتین کو ملک کے خلاف کرنے اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک مقامی شہری کی شکایت پر قائد آباد پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ ’دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کار‘ ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ مہرنگ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انتشار پھیلا رہی ہے اور نوجوان مردوں اور عورتوں کو گمراہ کر کے علاقے میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ماہ رنگ بلوچ اور اس کے ساتھی پڑوسی ملک کے دشمن عناصر سے مکمل رابطے میں ہیں۔

مار خور ٹرافی شکار کے لئے کھلی بولی، چترال میں ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ مار خور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کے لیے کھلی بولی محکمہ جنگلی حیات کے ہیڈ آفس پشاور میں منعقد ہوئی ۔ توشی 1 اور توشی 2 کنزر وینیز، چترال کے لیے 271,000 امریکی ڈالر (…