Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

    مئی 19, 2026
    کھیل

    سلہٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو 121 رنز اور بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں کی ضرورت

    مئی 19, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    مئی 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»راولپنڈی کی ٹریفک میں بہتری اور خواتین کا کردار
    بلاگ ستمبر 19, 2024

    راولپنڈی کی ٹریفک میں بہتری اور خواتین کا کردار

    ستمبر 19, 2024Updated:نومبر 23, 20245 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Improvement of Rawalpindi traffic and role of women
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    K2 سحر کے پروگرام دی مشی خان شو میں گفتگو کرتے ہوئے (سی ٹی او)راولپنڈی بینش فاطمہ نے بتایا کہ راولپنڈی کی ٹریفک میں کس قدر بہتری آئی ہے،اور آج کے دور میں کیسے خواتین  ٹریفک پولیس کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

    K2 سحر کے پروگرام دی مشی خان شو میں بتایا گیا کہ ٹریفک مینجمنٹ نہایت ہی ضروری ہے اور آج کل کے دور میں خواتین کسی سے کم نہیں ہیں۔ وہ ہر شعبے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔اس ہی حوالے سے راولپنڈی کی چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بینش فاطمہ بنی دی مشی خان شو کی زنیت۔

    بنیش فاطمہ آج کل کے دور میں تمام خواتین کے لئے مثالی نمونہ ہیں۔خواتین کا ٹریفک جیسے شعبے میں اپنا لوہا منوانا نہایت ہی قابل فخر بات ہے۔بینش فاطمہ نے مشی خان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سفر میں انہیں متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس لئے آج وہ اپنی انتھک محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر راولپنڈی میں بطور (سی ٹی او) اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

    بینش فاطمہ کے مطابق انہوں نے  راولپنڈی،اسلام آباد سمیت دوسروں کئی علاقوں میں کام کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ   ٹریفک کا نظام بہتر کرنا عوام اور ٹریفک پولیس دونوں کی ذمہ داری ہے۔اگر بات کی جائے اسلام آباد کی ٹریفک کی تو وہاں پر بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ روڈ بنائے گئے ہیں۔ جس کے باعث رش کم دیکھنے کو ملتا ہے،جبکہ اس کے برعکس راولپنڈی کی سڑکوں کی حالت، خاص طور پر پنڈی کے مصروف ترین  علاقے جیسے کہ مری روڈ، چاندنی چوک، اور راجہ بازار میں نہایت ہی رش اور ہنگامی ٹریفک دیکھنے کو ملتی ہے۔اس کی وجہ آبادی، بازاروں اور سڑک کے کنارے پر لگے ہوئے  ٹھیلے اور عوام کا غلط جگہ پارکنگ کرنا ہے۔جس کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول کرنا ایک پیچیدہ کام ہے۔

    ان مسائل کو حل کرنے کے لیے، بینش فاطمہ اور ان کی ٹیم نے ٹریفک کی نئی پالیسیاں اور نئی حکمت عملی کو اپنایا اور ان پر عمل درآمد بھی کرایا جس کے ذریعے عوام کو  ٹریفک کے قوانین پر عمل کرایا اور جو لوگ ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کو سزا بھی دی گئی تاکہ روڑ پر بھیڑ کو کم کیا جاسکے۔پڑھتی ہوئی تجاوازت بھی سڑک پر رش پیدا کرتی ہے جس کو کم کرنے کے لئے راولپنڈی پولیس انتھک محنت کررہی ہے۔

    بینش فاطمہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک قابل ذکر اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے کیا جائے گا۔جوکہ رنگ روڈ کا منصوبہ ہے،جو کی روات سے شروع کیا جائے گا اور چکری روڈ سے گزرتا ہوا مختلف ایریا سے گزرے گا۔یہ منصوبہ راولپنڈی میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    بینش نے ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور پارکنگ کے ضوابط کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا، جس سے حادثات کی شرح کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حادثات کو کم کرنے کے لیے بھاری گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور نظام الاوقات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جہاں پہلے  بھاری گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک بیس منٹ جام ہوتی تھی وہی پر راولپنڈی پولیس کی نئی حکمت عملی کی وجہ سے ٹریفک جام اب بھاری گاڑیوں کے باعث دس منٹ پر آگیا ہے۔

    سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کے مطابق وہ مزید اس نطام کو بہتر بنائے گئے اور اس وقت کا دروانیہ بالکل ختم کردیا جائے گا۔انہوں نے بھاری گاڑیوں کے لئے مقررہ وقت کا تعین کیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی کم ہوتے ہیں اور ٹریفک بھی جام نہیں ہوتی۔ مزید برآں،سی ٹی او (راولپنڈی) بینش فاطمہ  نے بتایا کہ اسکول کے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی مثبت اقدامات کیے گئے ہیں۔بچوں کی اسکول وین میں اوور لوڈنگ کو روکنے کے لیے اسکول وین کا معائنہ کیا جاتا ہے،تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    مزید برآں،حادثات سے بچنے کے لئے ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی بچوں میں ٹریفک کے قوانین کی بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے تعلیمی پروگرام بھی شروع کیے ہیں۔جس کے ذریعے بچوں میں شعور پیدا کیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی مختلف اسکول ان اقدامات میں حصہ لینے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹریفک پولیس سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

    آخر میں دی مشی خان شو میں بات کرتے ہوئے (سی ٹی او) راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ روڈ پر حادثات، اور خلاف ورزیوں سے نمٹنا تب ہی جاسکے گا جب عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرئے گئی اور فانون کی بابندی کرئے گی۔جیسا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی نہ چلانا،بائیک چلاتے ہوئے ہیلمیٹ کا استعمال کرنا، غلط جگہ پر پارکنگ نہ کرنا، اگر عوام ان سب چیزوں کا خیال رکھے گی تو اہم خطرات،رش اور حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بنیش فاطمہ جہاں راولپنڈی میں  ٹریفک کے انتظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،وہیں دوسری جانب وہ تمام خواتین کے لئے ایک عملی مثال ہیں کہ خواتین آج کے معاشرے میں محنت اور عزم سے ہرجگہ اپنا لوایا منوا سکتی ہیں۔

    (سی ٹی او)راولپنڈی بینش فاطمہ ٹریفک دی مشی خان شو راولپنڈی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی 2 سال بعد جیل سے رہا
    Next Article واہ کینٹ:چھوٹے بھائی کا سگریٹ نہ لانا جرم بن گیا
    Ume Roman

    Related Posts

    عالمی طاقت کا نیا منظرنامہ: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 20, 2026

    ایرانی تہذیب کی تاریخ ! کیا تہذیبیں جنگوں سے مٹ سکتی ہیں؟ تحریر:علی شیر

    اپریل 9, 2026

    ایرانی میزائل حکمتِ عملی اور امریکی صدی کا خاتم, جی ایم ایڈووکیٹ

    اپریل 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    اسلام آباد

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

    مئی 19, 2026
    کھیل

    سلہٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو 121 رنز اور بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں کی ضرورت

    مئی 19, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    مئی 19, 2026
    حکومت

    وزیراعظم کی ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات، طویل المدتی شراکت داری کا عزم

    مئی 19, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 19, 2026

    آزادکشمیر میں جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

    آزاد کشمیر

    آزادکشمیرضلع ہٹیاں بالا میں چکار کے علاقے سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے میں…

    باہمی تعاون

    خیبر نیٹ ورک اور اقراء یونیورسٹی کا میڈیا انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے اہم مشاورتی اجلاس، ‘ایٹم’ (ATOM) کونسل کے قیام پر اتفاق

    مئی 18, 2026
    خاص خبریں

    تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کارروائی ، ٹرانسفارمر چوری میں ملوث بین الاضلاع گینگ گرفتار

    مئی 19, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

    مئی 19, 2026
    کھیل

    سلہٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو 121 رنز اور بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں کی ضرورت

    مئی 19, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    مئی 19, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.