چترال ملاکنڈ ڈیمو کر ٹیک نیٹ ورک نےگذشتہ روز چترال میں ایک یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے تعلیم، صحت اور دیگر گورننس شعبوں میں اصلاحات کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے تعلیم، صحت، امن و امان اور انصاف کے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنے، چترال کے روڈوں کی تعمیر، انٹرنیٹ کی 4 جی سہولت، تعلیمی اداروں میں صحت کی بنیادی سہولیات اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی جیسے بنیادی مطالبات پیش کیے۔
اس موقع پر تعلیمی اداروں میں معیاری بنیادی ڈھانچہ مثلا لائبریری اور جدید ٹیکنا لوجی کے وسائل کی فراہمی، معیاری اور مساوی تعلیم تک رسائی ، نصاب تعلیم پر نظر ثانی اور اس کو مادری زبان میں ڈھال کر کارآمد بنانا، اور بہتر تدریسی و سائل فراہم کرنا، اعلی تعلیم کے حصول کے لیے مالی رکاوٹوں کو دور کرنا جیسے مطالبات بھی سامنے آئے۔ یوتھ کنونشن میں ممبرقومی اسمبلی چترال عبدالطیف نے بطورمہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ گورننس کے مسائل کے حل کے لیے مقدور بھر کوشش کریں گے۔ اس کنونشن کا انعقاد ملاکنڈ ڈیمو کریٹک نیٹ ورک کی رکن تنظیم ویمن ویلیفئرڈیلویپمنٹ ارگنائزیشن چترال نے کیا تھا۔ ملاکنڈ ڈیمو کر ٹینک نیٹ ورک فافن نیٹ ورک کا ممبر ہے جس کا انتظام کاروان سماجی تنظیم چلاتی ہے۔